کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے صوبے کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لئے بچوں کی پیدائش پر 10 روز کی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے ملازمین اور ان کی بیگمات کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومتِ سندھ نے پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے اہلیہ کی زچگی کے دوران 10 روز کی چھٹی کی نوید سنائی ہے،
اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ شاد ابن مسیح نے صوبے کے تمام افسران کو آگاہ کردیا ہے اور بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش سے قبل یا فوری بعد 10 روز کی چھٹی حاصل کی جاسکے گی، اور تمام سینیئر افسران اپنے ماتحت افسران و اہلکاروں کو فوری چھٹی دینے کے پابند ہوں گے
The post سرکاری ملازم مردوں کوبھی بچوں کی پیدائش پر 10 روز کی چھٹی دی جائے گی،باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment