Pages

Monday, July 8, 2019

ناموراداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کرگئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سینئر اور نامور اداکارہ ذہین طاہرہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ذہین طاہرہ گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔ذہین طاہرہ کی طبیعت رات گئے انتہائی خراب ہوئی جو سنبھل ہی نہ سکی اور

انتقال کر گئیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ نے دہائیوں تک پی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دور حاضر میں وہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینیئر اور بزرگ اداکارہ مانی جاتی ہیں۔ذہین طاہرہ سیکڑوں ڈراموں میں جلوہ افروز ہوچکی ہیں، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے ‘خدا کی بستی میں بھی کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

The post ناموراداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کرگئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...