Pages

Sunday, December 1, 2019

لاہور میں درخت لگانے سے پہلے بتائیں خیبرپختونخوا کے ایک ارب سلیمانی ٹوپی پہنے درخت کہاں غائب ہیں؟عمران خان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی گئی

لاہور(سی پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب پہلے اپنی ذہنی اسموگ کا علاج کرائیں۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے جھوٹے دعوے صرف الہ دین کا چراغ ہی پورے کر سکتا ہے، جب تک آپ کی ذہنی اسموگ ختم نہیں ہوگی زمینی اسموگ ختم ہونا نا ممکن ہے۔مریم اورنگزیب نے

حکومت اور وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ذہنی اسموگ کی وجہ سے ملک کی معیشت، روزگار اور کاروبار پر بھی اسموگ چھائی ہے، لاہور میں درخت لگانے سے پہلے بتائیں خیبرپختونخوا کے ایک ارب سلیمانی ٹوپی پہنے درخت کہاں غائب ہیں؟مریم اورنگزیب نے بیان کے دوران حکومت سے سوال کیا کہ ایک سال میں آپ نے اسموگ کے خاتمے کے لیے کون سی ٹیکنالوجی استعمال کی۔

The post لاہور میں درخت لگانے سے پہلے بتائیں خیبرپختونخوا کے ایک ارب سلیمانی ٹوپی پہنے درخت کہاں غائب ہیں؟عمران خان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...