Pages

Sunday, March 1, 2020

وزیر اعظم نے ٹیکس اہداف پورے کرنے کیلئے منی بجٹ کی تجویز رد کر دی،جانتے ہیں عمران خان نے ہر وزارت کو کیا کام سونپ دیا؟

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی شرائط اور ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لیے منی بجٹ لانے کی تجویز رد کر دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ سال 21-2020 کی تیاریاں جاری ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے ہر وزارت کو عوامی فلاح کا منصوبہ بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ہر وزارت عوام کی بہتری کے لیے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی منصوبے بجٹ میں سامنے لائے جبکہ معاشی ٹیم کو ایسے منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کرنے کی ہدایت کر دی۔ رواں ہفتے معاشی ٹیم کے اجلاس میں ایسے منصوبوں پر بات ہو گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط اور ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لیے منی بجٹ لانے کی تجویز بھی رد کر دی جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس وصولیوں کے لیے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم نے منی بجٹ کی تجویز رد کرتے ہوئے مؤقف دیا کہ مہنگائی کی موجودہ صورت حال میں منی بجٹ عوام پر مزید مہنگائی مسلط کرے گا۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے تیل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی وزارت خزانہ کی تجویز بھی رد کر دی تھی۔

The post وزیر اعظم نے ٹیکس اہداف پورے کرنے کیلئے منی بجٹ کی تجویز رد کر دی،جانتے ہیں عمران خان نے ہر وزارت کو کیا کام سونپ دیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...