Pages

Monday, June 25, 2018

فرانس میں مسلمانوں پرحملوں کی منصوبہ بندی، 10 انتہا پسند گرفتار

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کی انسداد دہشت گردی پولیس نے مسلمانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں دائیں بازو کی طرف میلان رکھنے والے 10 مشتبہ انتہا پسندوں کو حراست میں لے لیا ۔فرانس کے عدالتی ذرائع نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایاکہ یہ گرفتاریاں ملک کے مختلف شہروں سے کی گئیں۔ زیادہ لوگ جزیرہ کورسیکا سے گرفتارکیے گئے ۔ذرئع کا کہنا تھا۔

گرفتار افراد پر شبہ ہے وہ ملک میں مسلمانوں کی جان ومال پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔فرانس کی داخلی سلامتی کے مانیٹرنگ ڈاریکٹوریٹ کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے افراد منظم گروپ کا حصہ ہیں اور ان پر اسلام سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف پرتشدد جرائم کے ارتکاب کا شبہ ہے۔ سیکیورٹی حکام کو معلوم ہوا ہے کہ مشتبہ ملزمان اسلحہ کے حصول کے لیے کوشاں تھے۔

The post فرانس میں مسلمانوں پرحملوں کی منصوبہ بندی، 10 انتہا پسند گرفتار appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...