Pages

Friday, June 29, 2018

عراق میں 12افراد کو دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت دیدی گئی

بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک)عراق میں بارہ افراد کو دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم کے احکامات کے بموجب دہشت گردی کے جرم میں بارہ افراد کو موت کی یہ سزا گزشتہ روز دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں ترجمان عراقی حکومت نے کہاکہ یہ

اقدام وزیراعظم حیدر العبادی کے اْس حکم کے بعد عمل میں لایا گیا ہے جس میں اْنہوں نے ملکی سیکورٹی فورسز کے آٹھ اہلکاروں کے اغوا اور پھر قتل کے ردعمل میں موت کی سزا پر عمل درآمد تیز کرنے کو کہا تھا۔ عراقی حکومت کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے احکامات کے بموجب دہشت گردی کے جرم میں بارہ افراد کو موت کی یہ سزا گزشتہ روز دی گئی۔

The post عراق میں 12افراد کو دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت دیدی گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...