Pages

Monday, June 25, 2018

این اے 60 اور 62 سے ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا،شیخ رشید کا دعویٰ آخری دس دن موٹر سائیکل پر انتخابی مہم چلانے کی دلچسپ وجہ بھی بتادی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ این اے 60 اور 62 سے ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا، عام انتخابات 2018ء میں قلم دوات اوربلاتاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔گزشتہ روز موٹرسائیکل پر الیکشن مہم شروع کرنے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ اقتدارمیں آکرمیگاپروجیکٹ کی تکمیل کروں گا، قلم دوات اوربلاتاریخی کامیابی حاصل کریں گے

مجھے پوری امید ہے کہ میں این اے 60 اور 62 سے ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ جانے اورچودھری نثار جانے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے موٹرسائیکل پر الیکشن مہم 2018کا باقاعدہ طور پر آغاز کیا تھا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل آخری دس روز سائیکل پر اپنی مہم کروں گا اور اس سے وزن بھی کم ہو جائے گا

The post این اے 60 اور 62 سے ایک لاکھ کی لیڈ سے جیتوں گا،شیخ رشید کا دعویٰ آخری دس دن موٹر سائیکل پر انتخابی مہم چلانے کی دلچسپ وجہ بھی بتادی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...