Pages

Friday, June 29, 2018

ارجنٹائن کے سابق عظیم فٹبالر ڈیگو میراڈونا کا اپنی موت کی جھوٹی افواہ پھیلانے والے کو تلاش کرنے پر 8 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) ارجنٹائن کے سابق عظیم فٹبالر ڈیگو میراڈونا نے اپنی موت کی جھوٹی افواہ پھیلانے والے کو تلاش کرنے پر 8 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان کردیا۔نائیجیریا سے اہم ترین میچ کے دوران میراڈونا انتہائی جذباتی ہوگئے تھے جس کے بعد انھیں پکڑ کر کرسی پر بٹھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اس پر کسی نے افواہ پھیلادی کہ ان کی موت ہوگئی ہے جس کی خود ہی میراڈونا نے انسٹاگرام پر تردید کردی۔میراڈونا نے اعلان کیا جو ان کے مرنے کی افواہ پھیلانے والے کو تلاش کریگا اسے وہ8 ہزار پاؤنڈ انعام دیں گے، انھوں نے میچ کے دوران اپنی حرکتوں کی وجہ سفید وائن کو قرار دیا تھا۔

The post ارجنٹائن کے سابق عظیم فٹبالر ڈیگو میراڈونا کا اپنی موت کی جھوٹی افواہ پھیلانے والے کو تلاش کرنے پر 8 ہزار پاؤنڈ انعام کا اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...