Pages

Sunday, June 24, 2018

لاہور،عاشق کو محبوبہ سے ملنے جانا مہنگا پڑ گیا ، لڑکی کے بھائیوں نے تشدد کے بعد انتہائی افسوسناک سلوک کا نشانہ بناڈالا،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

لاہور( این این آئی) چوہنگ کے علاقہ میں عاشق کو اپنی محبوبہ سے ملنے جانا مہنگا پڑ گیا ، لڑکی کے بھائیوں نے بد ترین تشدد کے بعد سر کے بال ، بھنویں اور مونچھیں مونڈ ڈالیں ،پولیس نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دو ملزمان گرفتار کرلیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے میں کاشف نامی شخص اپنی محبوبہ سے ملنے کیلئے گیا

تاہم اسی دوران لڑکی کے بھائی بھی پہنچ گئے جنہوں نے اسے قابو کر کے اس پر تشدد شروع کر دیا اور بعد ازاں اس کے سر کے بال ، بھنویں اور مونچھیں مونڈڈالیں ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے کاشف کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دو ملزمان شکور اور قاسم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

The post لاہور،عاشق کو محبوبہ سے ملنے جانا مہنگا پڑ گیا ، لڑکی کے بھائیوں نے تشدد کے بعد انتہائی افسوسناک سلوک کا نشانہ بناڈالا،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...