Pages

Tuesday, June 26, 2018

صدر ممنون حسین کی پوتی کی شادی،رنگ و نور کے سیلاب میں رخصتی کی تقریب کا گورنر ہائوس کراچی میں انعقاد، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صدر مملکت ممنون حسین کی پوتی ھدیٰ عدنان کی شادی، گورنر ہائوس کراچی رنگ و نور میں نہا گیا، سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر کے حوالے سے دعویٰ سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ صدر مملکت ممنون حسین کی پوتی ھدیٰ عدنان کی شادی کی تصویر ہے اور ان کی شادی گزشتہ رات کراچی کے گورنر ہائوس میں دولہا احمد فرید الدین

سے انجام پائی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا سائٹس پر گردش کرنے والی خبر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی پوتی کی رخصتی کراچی کے گورنر سے ہوئی اور اس موقع پر گورنر ہاؤس کے لان کو بھی خوب سجایا گیا ، احمد فرید الدین بارات لے کر پہنچے تو ایوان صدر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ، شادی کی تقریب میں ممنون حسین کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تاہم اس موقع پر سیکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا تھا ۔

The post صدر ممنون حسین کی پوتی کی شادی،رنگ و نور کے سیلاب میں رخصتی کی تقریب کا گورنر ہائوس کراچی میں انعقاد، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...