Pages

Wednesday, June 27, 2018

شاہد خاقان مری میں کلین بولڈ،خواب چکنا چور الیکشن ٹربیونل نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے این اے 57 مری سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے الیکشن ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس عباد الرحمان لودھی نے پی ٹی آئی کارکن مسعود احمد عباسی کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر سماعت مکمل کرکے روز قبل اس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اعتراض کنندہ نے مؤقف اپنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے ریٹرننگ افسر کو دیئے گئے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی اور جائیداد کی درست تفصیلات نہیں بتائیں۔اعتراض کنندہ کا کہنا تھاکہ شاہد خاقان عباسی نےلارنس کالج کےجنگل پر قبضہ کر رکھا ہے، ان کے کاغذات میں ایف سیون ٹو میں مکان کی ملکیت بھی کاغذات نامزدگی میں کم لکھی گئی ہے، کاغذات نامزدگی میں پہلے 100 روپے والا اسٹامپ پیپر لگایا گیا اور بعد ازاں 500 روپے والا پیپر لگایا گیا۔

The post شاہد خاقان مری میں کلین بولڈ،خواب چکنا چور الیکشن ٹربیونل نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...