Pages

Sunday, June 24, 2018

صفائی کا سبق پڑھانا مہنگا پڑگیا، ناراض نوجوان نے انوشکا اور کوہلی کو قانونی نوٹس بھیج دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو سر عام کچرا پھینکنے والے نوجوان کو صفائی کا سبق پڑھانا مہنگا پڑگیا، ناراض نوجوان نے انوشکا اور کوہلی کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل انوشکا شرما نے ایک نوجوان کو کچرا پھینکنے پر ڈانٹا تھا ، شوہر ویرات کوہلی کو اس موقع کی ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا ،سوشل میڈیا پر اس بات کا بہت چرچا ہوا۔شائقین کو اس بات پر اعتراض ہے کہ انہوں نے اس موقع کی ویڈیو کیوں بنائی۔ جس شخص کو انوشکا نے پلاسٹک کی بوتل پھینکنے پر کھری کھری سنائی تھیں، وہ بالی وڈ کا چائلڈ اسٹار نکلا، جو 90 کی دہائی میں شاہ رخ خان اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ بھی فلم میں کام کر چکا ہے۔

The post صفائی کا سبق پڑھانا مہنگا پڑگیا، ناراض نوجوان نے انوشکا اور کوہلی کو قانونی نوٹس بھیج دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...