Pages

Monday, June 25, 2018

ایک ماں زندگی موت کی جنگ لڑرہی ہے،ایسے حالات اللہ کسی کی زندگی میں نہ لائے،کیپٹن(ر)صفدرکے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،ڈالر کیوں مہنگا ہوا؟بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ میاں صاحب واپس اپنے ملک ضرور آئیں گے ۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی کے سوال ’’اسحاق ڈار کب وطن واپس گے‘‘؟کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ کے وکیل کو پتہ ہے وہ کب آئیں گے ،انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار کے جانے سے ڈالر140 کراس کر رہا ہے ،انہوں نے ڈالر کو 100 پر باندھ رکھا تھا،ایسے محب وطن بھگاتے رہیں گے توڈفر رہ جائیں گے ۔

صحافی کے ایک اورسوال ’’نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کا کیا پلان ہے‘‘؟کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ ایک ماں زندگی موت کی جنگ لڑرہی ہے،آپ انکو واپس بلاکرکیاچاہتے ہیں؟،انہوں نے یہاں مشکل وقت گزار،میں حاضر ہوں، وہ آئیں گے ضرور آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کلثوم نوازمیری بھی ماں ہیں،میرابھی تیمارداری کیلئے جانے کودل کرتاہے، عدالت اجازت دیگی تو ضرور جاؤں گا، ایسے حالات اللہ کسی کی زندگی میں نہ لائے،پوری قوم سے اپیل ہے کلثوم نواز کیلئے دعاکریں۔

The post ایک ماں زندگی موت کی جنگ لڑرہی ہے،ایسے حالات اللہ کسی کی زندگی میں نہ لائے،کیپٹن(ر)صفدرکے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،ڈالر کیوں مہنگا ہوا؟بڑا دعویٰ کردیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...