Pages

Monday, June 25, 2018

آپ کاروبار کراچی میں کرتے ہو اور ووٹ چنیوٹ سے آکر لیتے ہو ،واپس کراچی جاؤ ہماری جان چھوڑ دو!ناراض کارکنوں نے معروف سیاسی رہنما کو گھیرے میں لے لیا

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی قیصر احمد شیخ کو کمپین کے دوران ناراض ووٹرز نے گھیر لیا، پچھلے پانچ سالوں کی کارکردگی کا حساب مانگ لیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی قیصر احمد شیخ کو ناراض ووٹرز نے گھیر لیا، علاقہ مکینوں سمیت متعدد افراد قیصر احمد شیخ پر برس پڑے ہم سے کئے گئے پچھلے وعدے پورے کیوں نہیں کئے ۔

آپ کاروبار کراچی میں کرتے ہو اور ووٹ چنیوٹ سے آکر لیتے ہو۔واپس کراچی جاؤ ہماری جان چھوڑ دو کب تک عوام کا خون نچوڑو گے ۔یاد رہے سابقہ چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی قیصر احمد شیخ چنیوٹ کے حلقہ این اے 100سے اور انکا بیٹا ریحان قیصر این اے 99سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں جبکہ سابقہ چئیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر کے والد بھی ہیں، ووٹروں کے ساتھ مسلم لیگی رہنما بھی قیصر احمد شیخ کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں ۔

The post آپ کاروبار کراچی میں کرتے ہو اور ووٹ چنیوٹ سے آکر لیتے ہو ،واپس کراچی جاؤ ہماری جان چھوڑ دو!ناراض کارکنوں نے معروف سیاسی رہنما کو گھیرے میں لے لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...