لندن(آن لائن) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے لئے لندن میں آزادانہ گھومنا بھی محال ہو چکا ہے۔ سابق وزیر خزانہ بیماری کاعذر کر کے پاکستان کی احتساب عدالت سے غیر حاضر ہیں لیکن کیمرے کی آنکھ انہیں کئی بار لندن کی سڑکوں پر صحت مند گھومتا دکھا چکی ہے۔ گزشتہ روز لندن میں میڈیا نے انہیں گھیرے میں لے کر سوال کیا کہ آپ ادھر بالکل صحت مند زندگی گزار رہے ہیں
آپ کو پاکستان جا کر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے آپ واپس کیوں نہیں جاتے کیمرہ گنوں سے گھبرائے ہوئے اسحاق ڈار نے میڈیا کے نمائندوں سے جان چھڑاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے ڈاکٹر کی بات ماننی ہے یا آپ کی بات مانوں اس کے بعد اسحاق ڈار بہت چابکدستی سے میڈیا کے نمائندوں سے آنکھ بچا کر پیدل ہی رفو چکر ہوتے دیکھے گئے۔
The post ’’ادھر بالکل صحت مند زندگی گزار رہے ہیں ،آپ پاکستان واپس کیوں نہیں جاتے ‘‘لندن میں اسحاق ڈار کے لئے آزادانہ گھومنا پھرنا محال ہوگیا،دلچسپ صورتحال appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment