Pages

Friday, June 29, 2018

اسحاق ڈارکی پاکستان میں سیاست ختم ، الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نیب میں کیس چل رہے ہیں وہ بیماری کا بتا کر ملک سے باہر موجود ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایکشن لیتے ہوئے ان کے مسلسل غیر حاضر رہنے کی وجہ سے ان کی سینٹ کی رکنیت معطل

کر دی ہے، الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی معطل کر دیا ہے، واضح رہے کہ ملک سے غیر حاضری کے باوجود اسحاق ڈار مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن وہ حلف لینے کے لیے پاکستان نہیں آئے۔ اب الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت معطل کردی ہے۔

The post اسحاق ڈارکی پاکستان میں سیاست ختم ، الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...