Pages

Sunday, June 24, 2018

افغانستان سے حملہ، شہادت، بڑا نقصان، یہ کام ہر حال میں اب ہوکر رہے گا۔۔پاک فوج حرکت میں آگئی،دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج پر افغانستان سے بڑا حملہ، سپاہی نیاز جام شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے میں باڑ لگانے کے کام مصروف پاک فوج کے جوانوں پر افغانستان سے دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں باڑ لگانے میں مصروف سپاہی نیاز جام شہادت نوش کر گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانےکے کام میں مصروف پاک فوج کے جوانوں پر حملے پر ردعمل میں

کہا گیا ہے کہ باڑ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد ہے اور افغانستان باہمی مفاد کیلئے پاکستان سے تعاو ن کرے۔ جاری بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج ہر حال میں باڑ لگانے کا کام منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی اور اس قسم کے ناخوشگوار واقعات اس کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ۔ واضح رہے کہ ا س سے قبل بھی افغانستان سے پاک فوج پر باڑ لگانے کے دوران حملے ہو چکے ہیں ۔ پاک فوج پاک افغان بارڈر پر 2611کلومیٹر پر باڑ لگانے کے کام میں مصروف ہے ۔

The post افغانستان سے حملہ، شہادت، بڑا نقصان، یہ کام ہر حال میں اب ہوکر رہے گا۔۔پاک فوج حرکت میں آگئی،دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...