پشاور(این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخوا کون ہوگا، پرویزخٹک اوعاطف خان دونوں کے درمیان مقابلہ، پرویز خٹک نے 45 نو منتخب ایم پی ایز کااجلاس بھی طلب کرلیا ۔خیبرپختونخوا میں وزارت اعلیٰ کا معاملہ عمران خان کے لیے چیلنج بن گیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عاطف خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں لیکن پرویز خٹک کسی صورت وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ذرائع
کے مطابق پرویز خٹک نے وزیراعلی خیبرپختونخوا بننے کیلئے لابنگ شروع کردی ہے اور عمران خان انہیں قومی اسمبلی میں لانا چاہتے ہیں۔ پرویز خٹک نے 45 نو منتخب ایم پی ایز کا اجلاس اسپیکر ہاؤس پشاور میں بلایاہے جس کے ذریعے وہ عمران خان پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان پرویز خٹک کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بنانے کے حق میں نہیں ہیں ۔ پرویز خٹک کے مطابق انہیں تمام ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے۔
The post وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کرسی کی جنگ شدت اختیارکرگئی،عاطف خان منظور نہیں ،پرویز خٹک ڈٹ گئے،45ارکان کے ساتھ ملکر ایسام کام شروع کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،کپتان کو بڑا سرپرائز appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment