Pages

Saturday, July 14, 2018

سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ نہیں ہورہا ہے،ڈاکٹرشمشاد اختر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ نہیں ہورہا ہے ۔تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے ۔ہم اپنی ضرورت سے زیادہ خرچ کررہے ہیں ۔نگراں حکومت کے اختیارات محدود ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ڈاکٹرشمشاد اختر نے کہا کہ معاشی نمو اس سال 5.8 رہنے کی توقع ہے۔دوہرے خسارے کا قلیل مدتی حل نکالاجاتاہے،مستقل حل نہیں نکالاجاتا  ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں بڑھ رہی ہے۔تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے ایکسپورٹ بڑھانا ہونگی۔ڈاکٹرشمشاد اختر نے کہا کہ زرعی، صنعتی اور خدمات کے شعبے ترقی کررہے ہیں۔ انویسمنٹ طلب 15.6 فیصد ہے، اسے دوگنا ہونا چاہیے۔

The post سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ نہیں ہورہا ہے،ڈاکٹرشمشاد اختر appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...