Pages

Sunday, July 1, 2018

گزشتہ دس ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اوسطاً کتنے ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں ؟حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی دس ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اوسطاً 1.8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں جبکہ جولائی تا اپریل کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 18.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے اختتام تک سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کا

حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال عید الفطر کے موقع پر 2.4 ملین افراد نے سٹیٹ بینک سے نئے کرنسی نوٹوں کیلئے اپلائی کیا ہے اور انہیں 350 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے ہیں۔ ایس بی پی کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پاکستانی 175 ارب روپے سے زائد کی خیرات صدقات کرتے ہیں جبکہ رمضان المبارک کے دوران دیگر کاروباری سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے۔

The post گزشتہ دس ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اوسطاً کتنے ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں ؟حیرت انگیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...