اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ دیکھ کرلگتا ہے کہ عمران خان کی ارینج میرج ہوئی ہے، انہیں کامیاب کرانے کیلئے ایک نہیں،فل پنکچر لگائے گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہ پنکچر عمران خان کے تمام حلقوں میں بھی لگائے گئے،الیکشن کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے تو صرف چند حلقے کھول لیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی،
رسول بخش چانڈیو، فیصل صالح حیات، اعجاز جاکھرانی اور سعد رفیق کے حلقوں میں بھی پنکچر لگائے گئے ٗ یہ حلقے مثال کے طور پر دے رہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو کامیاب بنانے کیلئے 35سے زائد حلقوں میں جھرلو پھیرا گیا۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے وفد نے سینیٹر حاصل بزنجو سے ملاقات کی، وفد میں سید خورشید شاہ، سید یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور شامل تھے۔
The post عمران کو کامیاب کرانے کیلئے فل پنکچر لگائے گئے‘‘ الیکشن کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے تو صرف یہ کام کر لیں سب پتہ چل جائیگا پیپلزپارٹی نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ جان کر کپتان بھی پریشان ہو جائینگے appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment