Pages

Monday, July 30, 2018

جے سوریا نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر ایسا پیغام بھیج دیا کہ ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے گا

لاہور(آن لائن ) سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا نے بھی لیجنڈری کرکٹر عمران خان کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ کپتان کی کامیابی پر ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں ،سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ، سابق چیف سلیکٹر،ڈپٹی وزیر اور

پارلیمنٹیرین سنتھ جے سوریا نے بھی عمران خان کو ان کی پارٹی کے عام انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے ، جے سوریا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں لکھا کہ ’’ میرے لیے یہ قابل فخر اور قابل اعزاز بات ہے کہ مجھے آپ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا ، ’عمرا ن خان ‘،خدا آپ کو پاکستان کو بلندیوں کی جانب لے جانے کی طاقت دے ‘‘

The post جے سوریا نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر ایسا پیغام بھیج دیا کہ ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے گا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...