Pages

Friday, July 13, 2018

دانیال عزیز کو سکیورٹی اہلکار نے لاہور جانے سے روکا تو وہ سڑک چھوڑ کر کس راستے سے لاہور کیلئے روانہ ہو گئے، لکڑی کے تختوں پر گاڑی سمیت خطرناک ترین نہر عبور کرنیکی ویڈیو سامنے آگئی، دیکھ کر آپ بھی دانتوں تلے انگلی دبا لینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب بھر میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا کریک ڈائون شروع، لاہور جانیوالے ن لیگ کے متعدد رہنمائوں و کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں تاندالیانوالہ کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری نے نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہور جانیوالے ن لیگ کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کی بھاری نفری نے

اچانک ن لیگی کارکنوں کے قافلے کو گھیرے میں لیکر پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔ دوسری جانب پنجاب کے متعدد شہروں سے موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کئے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کو لاہور جاتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں نے راستے میں روک لیا ہے اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ان کو روکے جانے کی ویڈیو نجی ٹی وی پر نشر کی گئی جبکہ دانیال عزیز کی ایک اور ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ گرفتاری اور سکیورٹی اہلکاروں سے بچنے کیلئے جی ٹی روڈ اور موٹر وے کے بجائے اندرونی راستوں سے ہوتے ہوئے لاہور جانے کیلئے کوشاں نظر آتے ہیں۔ ان کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک نہر کے کنارے اپنی گاڑی سمیت کھڑے ہیں اور لکڑی کے تختوں کی مدد سے گاڑی سمیت دوسری طرف جانے کیلئے کوشاں ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ نہر جاتلاں نہر ہے جو کہ جگو ہیڈ کے قریب واقع ہے۔ دانیال عزیز نے میرپور آزادکشمیر کے ذریعے پنجاب میں داخل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلے میرپور پہنچے اور پھر جاتلاں نہر سے ہوتے ہوئے جگو ہیڈ تک گئے ، جگو ہیڈ کی دوسری جانب پنجاب کا علاقہ دندی سرائیں آتا ہے جو کہ جی ٹی روڈ پر واقع پنجاب کے شہر لالہ موسیٰ کا عقبی علاقہ ہے جو کہ آزادکشمیر کیساتھ بذریعہ جگو ہیڈ منسلک ہے۔

The post دانیال عزیز کو سکیورٹی اہلکار نے لاہور جانے سے روکا تو وہ سڑک چھوڑ کر کس راستے سے لاہور کیلئے روانہ ہو گئے، لکڑی کے تختوں پر گاڑی سمیت خطرناک ترین نہر عبور کرنیکی ویڈیو سامنے آگئی، دیکھ کر آپ بھی دانتوں تلے انگلی دبا لینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...