Pages

Monday, July 30, 2018

سینٹ میں بھی تبدیلی آگئی ،شیری رحمن کی چھٹی،اب اپوزیشن لیڈر کون بنے گا؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد سینٹ میں شیری رحمن کی جگہ راجہ ظفر الحق قائد حزب اختلاف جبکہ راجہ ظفر الحق کی جگہ تحریک انصاف کے اعظم خان سواتی قائد ایوان بن جائینگے اور اس کا نوٹیفکیشن سینیٹ سیکرٹریٹ جاری کرے گا۔نجی ٹی وی  کے مطابق عام انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان آئندہ دو ہفتوں کے اندر وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیں گے۔

جس کے بعد سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف تبدیل ہو جائیں گے۔اسی طرح نئی حکمران جماعت تحریک انصاف جس کے سینیٹ میں 15ارکان ہیں ان کے پارلیمانی لیڈر اعظم خان سواتی قائد ایوان بن جائیں گے۔واضح رہے کہ  سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور قائد ایوان کو وفاقی وزیر کے برابر مراعات حاصل ہوتی ہیں۔

The post سینٹ میں بھی تبدیلی آگئی ،شیری رحمن کی چھٹی،اب اپوزیشن لیڈر کون بنے گا؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...