Pages

Sunday, July 1, 2018

فیصل آباد میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں شدیدتصادم ،گولیاں چل گئیں،متعدد زخمی ،جھگڑا کس بات پر شروع ہوا؟اصل کہانی سامنے آگئی

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) تھانہ ساندل بار کے علاقے میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں تصادم کے درمیان فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106 میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں انتخابی بینرز لگانے کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا۔

دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں گالم گلوچ کے بعد فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 کارکن زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 3 لیگی اور 2 تحریک انصاف کے کارکن شامل ہیں۔

The post فیصل آباد میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں شدیدتصادم ،گولیاں چل گئیں،متعدد زخمی ،جھگڑا کس بات پر شروع ہوا؟اصل کہانی سامنے آگئی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...