کراچی ( آن لائن)عمران خان کے کراچی کی نشست چھوڑنے پر تحریک انصاف کے 4 رہنما قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 کے ضمنی انتخاب کا ٹکٹ حاصل کر نے کے خواہش مند ہیں۔عمران خان کے کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے243کو چھوڑنے کے بعد اس حلقے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نظریں لگ گئی ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف کراچی کے حلقہ این اے 243سے منتخب ہوئے تھے، عمران خان کی جانب سے یہ نشست چھوڑنے کے بعد حلقے میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما سبحان علی ساحل، اشرف قریشی، عالمگیر خان اور رشید گوڈیل این اے 243کے ضمنی انتخاب کیلئے ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند ہیں۔
The post عمران خان کے کراچی کی نشست چھوڑنے پر ٹکٹ کے خواہشمند پی ٹی آئی کے 4 رہنما سامنے آگئے،جانتے ہیں یہ کون ہیں؟ appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment