اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے این اے 60 میں الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کروانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے این اے 60 میں الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی تاہم اب انہوں نے التواءکے خلاف درخواست واپس لے لی ہے ۔سپریم کورٹ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن این اے 60 میں قانون کے مطابق الیکشن کروائے ۔
میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ این اے 60 میں جب بھی الیکشن ہوگا، ہماری طرف سے (میری اور پی ٹی آئی کی طرف سے) راشد شفیق انتخاب میں حصہ لے گا۔چیف جسٹس اور آرمی چیف کی وجہ سے شفاف الیکشن ہوئے ، جو دھاندلی کا رونا رورہے ہیں ان کے مقد ر میں اب رونا ہی ہے ، قوم تبدیلی چاہتی ہے ۔عمران خان اپنے وعدوں کو پورا کرینگے۔
The post سپریم کورٹ کا این اے 60میں ضمنی الیکشن کرانے کا حکم ،ہماری طرف سے امیدوار کون ہوگا؟شیخ رشید نے اعلان کردیا appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment