Pages

Wednesday, August 1, 2018

’’الیکشن میں یہ کام کرنیوالے ہر بندے کو اتنی رقم دی جائے ‘‘ بڑی عید پر الیکشن ڈیوٹی دینے والے کن سرکاری ملازمین کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی ، کس نے عیدی میں کتنی بڑی رقم دینے کا اعلان کر دیا؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑی عید پر بڑی خوشی، الیکشن کمیشن نے اپنے ملازمین کیلئے شاندار اعلان کر دیا، ہر ملازم کو 35ہزار عیدی دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے بڑی عید پر بڑی خوشخبری سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ہر ملازم کو 35ہزار عیدی دینے کیلئے رقم کا تخمینہ لگانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات سامنے آنے کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ محکمے میں کام کرنے والے متوسط طبقے کے ملازمین ان پیسوں سے قربانی کر سکیں گے اور اللہ کی راہ میں قربانی دے کر ثواب کما سکیں گے جو کہ بہت بڑے اجروثواب کا باعث ہو گا۔ ملازمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اتنی بڑی عیدی نے عید کی خوشی دوبالا کر دی ہے۔

The post ’’الیکشن میں یہ کام کرنیوالے ہر بندے کو اتنی رقم دی جائے ‘‘ بڑی عید پر الیکشن ڈیوٹی دینے والے کن سرکاری ملازمین کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی ، کس نے عیدی میں کتنی بڑی رقم دینے کا اعلان کر دیا؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...