Pages

Wednesday, August 1, 2018

نیا ریکارڈ قائم،ڈیمز فنڈ میں اب تک کتنی رقم جمع ہوگئی؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی زیرنگرانی بننے والے ڈیم فنڈ میں اب تک پچاس کروڑ چھہتر لاکھ چھیالیس ہزار نو سو چھبیس روپے جمع ہوگئے ۔ آبی ماہرین کے مطابق ڈیم بنانے کے لیے یہ رقم ناکافی ہے ، ایک ڈیم بنانے کے لیے کم از کم 20 ارب ڈالر کی رقم درکار ہوگی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف یہ واضح کرچکے ہیں کہ پانی کے ذخائر کی تعمیر کیلئے حکومت اگر فنڈز اکٹھے کر سکتی ہے تو کرے۔

حکومت چاہے تو عدالت کے قائم کردہ فنڈز کو ٹیک اوور کر لے، یہ عدالت کے ججوں کا کام نہیں فنڈز اکٹھے کریں۔دوسری طرف چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر موجودہ مالی سال میں ہی شروع کر دی جائے گی،ڈیم کو تعمیراتی کام شروع ہونے کے پانچ سال آٹھ ماہ کی مدت میں مکمل کرلیا جائے گا،ڈیم سے 800میگاواٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی پیدا ہوگی۔زرعی مقاصد کے لئے 1.2ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔

The post نیا ریکارڈ قائم،ڈیمز فنڈ میں اب تک کتنی رقم جمع ہوگئی؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...