Pages

Thursday, August 30, 2018

اظہرالدین کے بیٹے گوا کے کیمپ میں شامل، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

حیدر آباد دکن(سپورٹس ڈیسک)گوا کے پری سیزن کیمپ میں سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین کی موجودگی پر تنازع کھڑا ہوگیا۔سیزن کیمپ حیدرآباد میں جاری ہے جس میں شامل 27پلیئرز میں سے 29سالہ اسد بھی ایک ہیں،ان کے والد اظہر الدین رضاکارانہ طور پر ٹیم کو ماہرانہ مشورے دیں گے۔اسد نے 2009سے

کوئی مسابقتی میچ نہیں کھیلا اور انھیں فرسٹ کلاس کرکٹ کا بھی تجربہ نہیں ہے۔ گوا کے سابق اور موجودہ کرکٹرز ان کی کیمپ میں موجودگی کو اقربا پروری قرار دے رہے ہیں۔دوسری جانب گوا کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری دیا پاگی نے کہاکہ اسد کی ٹیم میں شمولیت پری سیزن کیمپ میں پرفارمنس سے مشروط ہے۔

The post اظہرالدین کے بیٹے گوا کے کیمپ میں شامل، نیا تنازع کھڑا ہوگیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...