Pages

Wednesday, August 1, 2018

راحیل شریف اور شجاع پاشا بیرون ملک ملازمت کرنے کیسے چلے گئے؟اہم ترین معاملے پر چیف جسٹس کا نوٹس،دھماکہ خیز حکم جاری

اسلام آباد(سی پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جنرل(ر) راحیل شریف اور جنرل(ر) شجاع پاشا کی بیرون ملک ملازمتوں کا نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر)شجاع پاشا کی بیرون ملک ملازمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے

سیکرٹری دفاع کو 27 اگست تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد2 سال تک بیرون ملک نوکری نہیں کر سکتے ۔واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف سعودی عرب میں اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ ہیں جبکہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی بھی بیرون ملک ملازمت کر رہے ہیں۔

The post راحیل شریف اور شجاع پاشا بیرون ملک ملازمت کرنے کیسے چلے گئے؟اہم ترین معاملے پر چیف جسٹس کا نوٹس،دھماکہ خیز حکم جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...