Pages

Saturday, September 15, 2018

سندھ میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی، آئی جی سندھ کلیم امام نےپولیس افسران کو مہمانوں کی خاطر مدارت کے حوالے سےبڑا حکم دیدیا

کراچی (این این آئی) آئی جی سندھ نے تمام پولیس افسران کو سینٹرل پولیس آفس میں مہمانوں کی خاطر مدارات سے روک دیاہے۔تفصیلات کے مطابق نئے آئی جی سندھ کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس میں تبدیلی کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے سینئر افسران کو سخت حکم نامہ جاری کردیا ہے۔حکم نامے کے مطابق سی پی او میں کام کرنے والے افسران مہمانوں سے نہیں ملیں گے، مہمان کو صرف سینٹرل پولیس آفس کی پہلی منزل پر چائے خانے

میں بٹھایا جائے گا، متعلقہ افسر اپنے مہمان سے چائے خانے میں ہی ملاقات کرے گا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی او میں پولیس افسران مہمانوں سے گھنٹوں گپ شپ کیا کرتے تھے، دفترمیں ہی کھانے اور چائے کا دوربھی چلتا تھا، ذرائع افسران کام کرنے کے بجائے اپنے دفاتر میں بیٹھ کر لمبی لمبی میٹنگز کیا کرتے تھے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے پولیس کے سینئرافسران سے مشاورت کے بعد حکم نامہ جاری کیا ہے۔

The post سندھ میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی، آئی جی سندھ کلیم امام نےپولیس افسران کو مہمانوں کی خاطر مدارت کے حوالے سےبڑا حکم دیدیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...