Pages

Sunday, September 16, 2018

کلائی ٹوٹنے کے باوجود تمیم اقبال کی ایک ہاتھ سے بیٹنگ

دبئی(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کے خلاف افتتاحی میچ میں بہادری کی مثال قائم کردی۔تمیم اقبال انجری کے باوجود ضرورت پڑنے پر بیٹنگ کیلئے دوبارہ میدان میں آ گئے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔تمیم اننگز کے دوسرے ہی اوور کے دوران

کلائی کی انجری کا شکار ہو کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تھے لیکن سنجیدہ انجری کے باوجود وہ آخری نمبر پر دوبارہ بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے۔انہوں نے ایک گیند کا سامنا بھی کیا اور ان کی بہادری کی وجہ سے بنگلہ دیش نے 10 ویں وکٹ پر 32 رنز جوڑے۔واضح رہے کہ تمیم انجری کے باعث ایشیا کپ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔

The post کلائی ٹوٹنے کے باوجود تمیم اقبال کی ایک ہاتھ سے بیٹنگ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...