Pages

Sunday, September 16, 2018

چیف جسٹس نے ایسے کیس کا ازخود نوٹس لے لیا جس کا عوام کو کب سے انتظارتھا ، بڑا حکم جاری

لاہور (آئی این پی) چیف جسٹس ثاقب نثار نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر از خود نوٹس لیتے ہوئے سی پی او لاہور‘ اینٹی نارکوٹکس اور دیگر حکام کو ایک ہفتے میں جواب طلب کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر از خود ن وٹس لیا۔

اس موقع پر سی پی او لاہور‘ اینٹی نارکوٹکس اور دیگر حکام کو ایک ہفتے میں جواب طلب کرنے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات باآسانی دستیاب ہے تعلیمی اداروں میں منشیات کے فروغ سے ہم اپنا مستقبل تبارہ کررہے ہیں۔ طلباء کو آئس و دیگر منشیات باآسانی میسر آنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے منشیات مافیا کو قابو کرنا ہوگا۔

The post چیف جسٹس نے ایسے کیس کا ازخود نوٹس لے لیا جس کا عوام کو کب سے انتظارتھا ، بڑا حکم جاری appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...