Pages

Monday, September 17, 2018

نازیہ حسن کے سابق شوہر کی نازیہ کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں،بھائی ذوہیب حسن کا شدید ردعمل سامنے آگیا، دوٹوک اعلان

اسلام آباد (این این آئی) گلوکار ذوہیب حسن نے خبردار کیا ہے کہ ان کی مرحوم بہن نازیہ حسن کے سابق شوہر کو ان کی زندگی پر فلم بنانے کا کوئی حق نہیں اور اگر کسی نے ان کا ساتھ دینے کی کوشش کی تو ان پر مقدمہ کیا جائیگا۔پاکستان میں پاپ میوزک کی ملکہ کہلائی جانے والی نازیہ حسن کی شادی 30 مارچ 1995 کو بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی تاہم یہ شادی چل نہ سکی اور نازیہ کے دنیا سے رخصت ہونے سے 10 دن قبل دونوں میں طلاق ہو گئی ٗ

13 اگست 2000 کو محض 35 سال کی عمر میں نازیہ حسن کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر لندن کے ہسپتال میں دورانِ علاج خالق حقیقی سے جاملی تھیں ٗمرحوم گلوگارہ کے بھائی ذوہیب حسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ نازیہ کے سابق شوہر ان کی زندگی پر فلم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ اپنے آپ کو پیش کرسکیں اور نازیہ حسن کے نام اور شہرت کو استعمال کرتے ہوئے منافع کماسکیں۔

The post نازیہ حسن کے سابق شوہر کی نازیہ کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں،بھائی ذوہیب حسن کا شدید ردعمل سامنے آگیا، دوٹوک اعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...