Pages

Monday, October 1, 2018

ویسٹ انڈین ویمنز کر کٹر انیسا محمد ٹی 20میں ہیٹرک کرنیوالی نویں خاتون بن گئیں

برج ٹاؤن(سپورٹس ڈیسک)انیسا محمد نے جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی 20میچ میں ہیٹرک سمیت 5وکٹیں لیں۔ انیسا محمد ویمنز ٹی ٹونٹی میں ہیٹرک کرنیوالی ویسٹ انڈیز کی پہلی اور دنیا کی نویں باؤلر بن گئیں۔ انیسا نے جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں ہیٹرک سمیت 5 وکٹیں لیں۔ جنوبی افریقہ کو

میچ میں 9 وکٹوں سے شکست ہوگئی جبکہ ویسٹ انڈیز کی سیریز میں برتری 2-0 ہوگئی۔ انیسا محمد سے قبل پاکستان کی اسماویہ اقبال اور ثنا میر، بنگلہ دیش کی فہیمہ خاتون، بھارت کی اکتا بشت، جنوبی افریقہ کی مریزن کیپ، انگلینڈ کی نتالی سکیور، نیوزی لینڈ کی اینا پیٹرسن اور آسٹریلیا کی میگن سکٹ ہیٹرک کرچکی ہیں۔

The post ویسٹ انڈین ویمنز کر کٹر انیسا محمد ٹی 20میں ہیٹرک کرنیوالی نویں خاتون بن گئیں appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...