اسلام آبا د(آئی این پی )کویتی وفد کے پرس چوری کے بعد فائیو سٹار ہوٹل سے ہنگری کے سفیر کی اہلیہ کا بھی مہنگا موبائل چوری ہوگیا ،تھانہ سیکریٹریٹ نے غیر ملکی سفیر کی اہلیہ مسز ایمائلہ صلیبو کی درخواست پر چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔ موبائل چوری کا واقعہ ہوٹل میں سفارت کاروں کی آپس میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔ سفیر کی اہلیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے
کہاکہ تقریب جاری تھی موبائل فون ٹیبل پر رکھ واش روم گئی واپس آئی تو موبائل غائب تھا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی سے بھی تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم سرینا ہوٹل کے ہال میں کیمرے نہیں تھے۔ موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر سے ٹریس کرنے کی کوشش جاری ہے۔ سیکریٹریٹ پولیس کے مطابق ہوٹل انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کرکے معلومات لی جارہی ہیں۔
The post اسلام آباد: قطری سفیر کے پرس کے بعد ہنگری کے سفیر کی بیوی کی ایسی اہم ترین چیز چوری ہو گئی کہ پورا ملک شرم سے پانی پانی ہو گیا appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment