Pages

Monday, October 1, 2018

شاہ سلمان کا مقتول جج کے لیے شاہ عبدالعزیز ایوارڈکااعلان

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک )دہشت گردوں کے حملے میں قتل کیے جانے والے ایک سعودی جج جسٹس محمد بن عبداللہ الجیرانی کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی جانب سے شاہ عبدالعزیز ایوارڈ جاری کیا گیا ہے۔عر ب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے درجہ اول کا شاہ عبدالعزیز ایوارڈ مقتول جج الجیرانی کے اہل خانہ کو دیا گیا۔

شاہ سلمان کی جانب سے شاہ عبدالعزیز ایوارڈ سعودی وزیر انصاف اور جوڈیشل کونسل کے سربراہ ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی نے مقتول جج کے ایک عزیز کے گلے میں ڈالا۔ وزیر انصاف نے مقتول جج کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لیے شاہ سلمان کی جانب سے ایوارڈ دہشت گردی کے متاثرین کی حوصلہ افزائی قرار دیا۔

The post شاہ سلمان کا مقتول جج کے لیے شاہ عبدالعزیز ایوارڈکااعلان appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...