Pages

Tuesday, October 30, 2018

’’نا اہلی کے بعد پہلی بار نواز شریف کی پارلیمنٹ ہاوس آمد‘‘ شہباز شریف بڑے بھائی سے ملنے گیٹ پر پہنچ گئے،اسمبلی کے سٹاف نے انکا کیسے استقبال کیا،کیا نعرے گونجتے رہے ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر نواز شریف کا استقبال کیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا ۔ اس موقع پر اسمبلی کے سٹاف نے نواز شریف کو سلیوٹ بھی کئے۔ نواز شریف کی پارلیمنٹ ہائوس

آمد کے موقع پر ن لیگ کے ممبران اسمبلی ’وزیراعظم نواز شریف ‘ کے نعرے لگاتے رہے۔جس کے بعد نواز شریف، شہباز شریف کے ساتھ قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں چلے گئے۔ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے بھی ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

The post ’’نا اہلی کے بعد پہلی بار نواز شریف کی پارلیمنٹ ہاوس آمد‘‘ شہباز شریف بڑے بھائی سے ملنے گیٹ پر پہنچ گئے،اسمبلی کے سٹاف نے انکا کیسے استقبال کیا،کیا نعرے گونجتے رہے ؟ appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...