Pages

Tuesday, October 30, 2018

خیبر پختونخوا میں صحت کا نظام کس صوبے سے بھی گیا گزرا ہے؟پوری دنیا کے سامنے ’’کے پی ماڈل‘‘ پیش کرنے والوں کو چیف جسٹس نے آئینہ دکھا دیا

اسلام آباد(این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کہاہے کہ کے پی کے میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے۔ منگل کوچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں خیبرپختونخواہ میں ہسپتالوں کے فضلہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں وزیرصحت کے پی کے عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری ہسپتالوں سے روزانہ 4 ہزار137 کلو اور نجی ہسپتالوں کا فضلہ 6 ہزار کلوتک روزانہ کا ہے۔

ہسپتالوں کا فضلہ بیماریوں کا سبب بن رہا ہے ٗ کے پی کے میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے۔سماعت کے دوران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ فضلہ ٹھکانے لگانے کے لیے مشینری خرید رہے ہیں جب کہ روزانہ 3 ہزار 933 کلو فضلہ ٹھکانے لگایا جارہا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کے پی کے حکومت سے 10 دن میں ہسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کے پلان سمیت تمام معلومات کے ساتھ وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کا بیان حلفی طلب کرتے ہوئے سماعت 10 دن کے لیے ملتوی کردی۔

The post خیبر پختونخوا میں صحت کا نظام کس صوبے سے بھی گیا گزرا ہے؟پوری دنیا کے سامنے ’’کے پی ماڈل‘‘ پیش کرنے والوں کو چیف جسٹس نے آئینہ دکھا دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...