Pages

Monday, October 1, 2018

پیراگون سٹی سکینڈل، نیب نے ن لیگ کے معروف رہنما کو گرفتار کر لیا

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیراگون سٹی سکینڈل، نیب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے پیراگون سٹی سکینڈل میں کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیاہے۔ نیب لاہورنے کارروائی کرتے

ہوئے سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کیا تاہم نیب حکام کی جانب سے قیصر امین بٹ کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ نیب پیراگون سٹی سکینڈل میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سکینڈل میں نیب نے کافی شواہد حاصل اور جمع کر لئے ہیں ۔

The post پیراگون سٹی سکینڈل، نیب نے ن لیگ کے معروف رہنما کو گرفتار کر لیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...