Pages

Thursday, November 1, 2018

آسیہ مسیح کی رہائی!مشتعل مظاہرین اور رینجرز اہلکاروں کا جب آمناسامنا ہواتو پھرکیا ہوا؟ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک رینجر اہلکار  تحریک لبیک کے ورکرز کو پیار سے سمجھا رہا ہے ۔ادھر لاہور میں شرپسند عناصر نے تھانہ کوٹ لکھپت کے پولیس اہلکار کو بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایا اور اس کابازو توڑ دیا، کانسٹیبل فرحت محمود کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

شرپسند عناصر نے کوٹ لکھپت پھاٹک پر کھڑی پولیس وین کی توڑ پھوڑ بھی کی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر نے اس موقع پر کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کر کے مقدمہ درج کیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی ماڈل ٹائون علی وسیم واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائیں اور زخمی پولیس اہلکار کو بہترین طبی سہولیات  کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

The post آسیہ مسیح کی رہائی!مشتعل مظاہرین اور رینجرز اہلکاروں کا جب آمناسامنا ہواتو پھرکیا ہوا؟ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...