Pages

Thursday, November 1, 2018

بیف نہیں کھائیں گے، مینیو سے نکالا جائے : بھارتی کرکٹ ٹیم نے نئی فرمائش کر دی

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا سے بھارتی کھلاڑیوں کے مینو میں بیف شامل نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے نئے مینیو کی فرمائش کرڈالی۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے 21 نومبر سے آسٹریلیا کے دورے کا آغاز کرنا ہے ٗسیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی ، تین ون ڈے اور چار ٹیسٹ میچز شامل ہیں ۔دو ہفتے قبل بھارتی بورڈ کی ایک انسپکشن ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تاکہ ہوٹل، پریکٹس وینیوز اور دیگر معاملات کا

جائزہ لیا جا سکے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا سے درخواست کی ہے کہ بھارتی مینیو میں دال سبزی کو زیادہ شامل کیا جائے اور بیف کو مینیو سے نکالا جائے۔بھارتی مینجمنٹ کی خواہش ہے کہ کھلاڑی کھیل کے ساتھ ساتھ کھانے پر فوکس کریں اور انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔حال ہی میں انگلینڈ کے دورے کے دوران مینیو میں بیف کے شامل ہونے پر سوشل میڈیا پر بھی بہت ہنگامہ برپا ہوا تھا ۔

The post بیف نہیں کھائیں گے، مینیو سے نکالا جائے : بھارتی کرکٹ ٹیم نے نئی فرمائش کر دی appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...