Pages

Monday, November 26, 2018

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع، حکومت کی پیشکش پرکیا جواب دینگے؟ صحافی کے سوال پر جسٹس ثاقب نثار نے حیران کن اعلان کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان ڈیمز فنڈز کی فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں ان کی پاکستانی صحافتی اداروں سے وابستہ صحافیوں کے ساتھ ایک نشست کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جہاں انہوں نے صحافیوں کے انتہائی چبھتے ہوئے اور سخت سوالوں کا جواب دیا۔ اسی دورا ن آج نیوز کے لندن میں بیوروچیف نے چیف جسٹس سے سوال کیا کہ آپ دن رات اتنا کام کر رہے

ہیں کیا حکومت اگر آپ کو آپ کی بطور چیف جسٹس مدت ملازمت میں توسیع دے تو کیا آپ اس کو قبول کرینگے جس پر جواب دیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ مجھے مدت ملازمت میں توسیع دینے والی حکومت کون ہوتی ہے، توسیع کس لئے، آئین میں ایک جج کی عمر متعین کی گئی ہے ، آئین میں ترمیم کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، کسی حکومت کی دی گئی مدت ملازمت میں توسیع مجھے قبول نہیں۔

The post چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع، حکومت کی پیشکش پرکیا جواب دینگے؟ صحافی کے سوال پر جسٹس ثاقب نثار نے حیران کن اعلان کر دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...