Pages

Thursday, November 29, 2018

’’خدا کیلئے میرا کیس مزید نا چلائیں ‘‘لاپتہ شخص کی اہلیہ اپنے شوہر کی جان بچانے کیلئے عدالت میں دائردرخواست واپس لینے پر مجبور ہوگئی،فون پر کیا دھمکی دی گئی؟ افسوسناک انکشافات

کراچی(این این آئی) سندھ ہائیکورٹ میں شہری محمود اعظم قاسمی کی گمشدگی کا معاملہ لاپتہ شخص کی اہلیہ کی جانب سے درخواست واپس لینے پر نمٹادی۔سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری محمود اعظم قاسمی کی اہلیہ نے کہاکہ میں درخواست واپس لینا چاہتی ہوں،پرائیویٹ نمبر سے نامعلوم شخص شوہر کی گمشدگی کی درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں،پرائیویٹ نمبر سے فون پر کہا گیا کہ درخواست واپس لے لو ورنہ شوہر کو نہیں چھوڑیں گے،خدا کے لیے میرا کیس مزید نا چلائیں، آپ نے کیس چلایا تو میرا شوہر واپس نہیں آئے گا،

شوہر نو ماہ سے لاپتا ہے، اس کی جان کو خطرہ ہے،عدالت نے کہاکہ جس نمبر سے کال آئی وہ نوٹ کیا؟ خاتون نے کہاکہ پرائیویٹ نمبر موبائل فون پر نظر ہی نہیں آتا،درخواست واپس لیتی ہوں اگر شوہر کو نا چھوڑا گیا تو میں عدالت کے سامنے احتجاج کروں گی،عدالت نے کہاکہ ہم درخواست عارضی طور پر نمٹا دیتے ہیں اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردیں گے، جبکہ ڈیڑھ سال سے لاپتہ شہری رسول محمد عدالت میں پیش ہوگیا جس پر عدالت نے اس سے متعلق درخواست نمٹادی

The post ’’خدا کیلئے میرا کیس مزید نا چلائیں ‘‘لاپتہ شخص کی اہلیہ اپنے شوہر کی جان بچانے کیلئے عدالت میں دائردرخواست واپس لینے پر مجبور ہوگئی،فون پر کیا دھمکی دی گئی؟ افسوسناک انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...