اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کی رجسٹریشن اور پارٹی فنڈنگ سے متعلق معاملے پر امیر تحریک لبیک پاکستان کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا،سماعت کے دوران تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے کوئی بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہو سکا۔جمعرات کو الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک پاکستان کی رجسٹریشن اور پارٹی فنڈنگ سے متعلق معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی،سماعت کے دوران تحریک لبیک پاکستان
کی طرف سے کوئی پیش نہ ہو سکا ، الیکشن کمیشن نے امیر تحریک لبیک پاکستان کو دوبارہ نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کر دی،الیکشن کمیشن نے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے زریعہ تحریک لبیک پاکستان کے امیر کو نوٹس پہنچانے کی ہدایت کر دی،واضح رہے کہ،الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر کو نوٹس جاری کیا تھا ،تحریک لبیک پاکستان کے امیر کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
The post تحریک لبیک کا وجود دائو پر لگ گیا،الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی ۔۔۔ چیف الیکشن کمشنر نے خادم رضوی کو نوٹس بھیج دیا appeared first on JavedCh.Com.

No comments:
Post a Comment