Pages

Tuesday, November 27, 2018

پی ٹی آئی کی حکومت رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، خادم رضوی پر کوئی مقدمہ نہیں ، انہیں کیوں پکڑا گیا ؟ ن لیگ کے خرم دستگیر نے پول کھول دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر تجارت اور مسلم لیگ ن کے سربراہ خرم دستگیر نے پی ٹی آئی کی حکومت پر شدید تنقیدکرتے ہوئے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ دھرنے کا کنٹینر تحریک انصاف والوں کیلئے ایک ذہنی پنجرہ بن گیا ہے۔ اگر کسی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہے کہ اس نےمریم نواز کا ٹویٹر اکائونٹ خاموش کروا دیا ہے تو آپ احتساب کے معاملے کو

بھی دیکھیں کہ جب وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ میں ان میں سے کسی کو نہیں چھوڑوں گا، اور میں ان کو بند کردوں گا،سوال یہ ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کواغوا کر کے قتل کرنیوالوں کو نہ چھوڑنے کا ہم نے ابھی تک کوئی بیان نہیں سنا، عمران خان نے ابھی تک یہ نہیں کہا کہ میں مذہبی انتہا پسندوں کو نہیں چھوڑوں گا، ابھی جو حکومت نے خادم رضوی اور دوسرے لوگوں کے اوپر آپریشن کیا ہے اس میں یاد رکھیں کہ ان پر کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ان پر کریمنل کیس نہیں بنا کہ آپ نے تین دن اس ملک میں انارکی پھیلائی اور لوگوں کی املاک جلائیں اور انہیں زخمی کیا،ان کو مینٹیننس پبلک آرڈر کے تحت گرفتار کیا گیا ہے،ابھی جو حکومت نے خادم رضوی اور دوسرے لوگوں کے اوپر آپریشن کیا ہے اس میں یاد رکھیں کہ ان پر کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ان پر کریمنل کیس نہیں بنا کہ آپ نے تین دن اس ملک میں انارکی پھیلائی اور لوگوں کی املاک جلائیں اور انہیں زخمی کیا،ان کو مینٹیننس پبلک آرڈر کے تحت گرفتار کیا گیا ہے،یعنی آپ نے ہمیں آنیوالے دھرنے کی جو ایک دھمکی دی تھی وہ نہ ہو سکے ، اس لئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا تو صرف اس بات پر غداری کے مقدمے کی پیشیاں بھگت رہے ہیں کہ انہوں نے یہ کہا کہ سول گورنمنٹ اور فوج میں جہادی تنظیموں کے حوالے سے جہادی تنظیموں کے حوالے سے اختلاف ہے وہ سیڈیشن ہو گیا اور جس نے ججوں کو واجب القتل قرار دیا ، جس نے آرمی چیف کے مسلک کے حوالے سے بات کی اس پر تو کوئی مقدمہ نہیں بنا۔

The post پی ٹی آئی کی حکومت رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، خادم رضوی پر کوئی مقدمہ نہیں ، انہیں کیوں پکڑا گیا ؟ ن لیگ کے خرم دستگیر نے پول کھول دیا appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...