Pages

Thursday, November 1, 2018

بھارت پاکستان میں مذہبی انتشار پھیلانے کے لیے کیا کر رہا ہے؟ موجودہ صورتحال میں کتنی فیس بک آئی ڈیز کے ذریعے اشتعال پھیلایا جا رہا ہے، تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارت سے چلنے والے اکاؤنٹس سے اشتعال انگیزی کی جا رہی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ میری رپورٹ کے مطابق فیس بک کے127اکاونٹس سے صورتحال خراب کی جارہی تھی ،بھارت سے چلنے والے اکاؤنٹس سے اشتعال انگیزی کی جا رہی تھی۔ واضح رہے کہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 36 گھنٹوں سے مسلسل

مظاہرین سے رابطے میں ہیں، آج رات تک مظاہرے اور دھرنے ختم ہونے کا امکان ہے، انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ میں یہ اعلان نہیں کر رہا بلکہ یہ میری اطلاعات ہیں، انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات ہیں کہ معاملات حل ہو چکے ہیں، مظاہرین اور ان کے قائدین سے مذاکرات کے پانچ دور ہو چکے ہیں، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف گولی، لاٹھی اور آنسو گیس کا استعمال نہیں کیا، وفاقی وزیر کے لاہور میں علامہ خادم حسین رضوی اور دیگرقیادت سے رابطہ جاری ہے۔

The post بھارت پاکستان میں مذہبی انتشار پھیلانے کے لیے کیا کر رہا ہے؟ موجودہ صورتحال میں کتنی فیس بک آئی ڈیز کے ذریعے اشتعال پھیلایا جا رہا ہے، تہلکہ خیز انکشافات appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...