Pages

Thursday, November 29, 2018

دشمنوں کی اب خیر نہیں ،چن چن کر نشانہ بنایا جائیگا،پاکستانی سائنسدانوں نے ایسا جدید ہتھیاربنا لیا جو کسی کے پاس بھی نہیں ،پوری دنیا میں چرچے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی او ایف نے انسان دوست بارودی سرنگ تیار کر لی جو انسانوں یا سویلین کو نہیں بلکہ چن چن کر دشمن ٹینکوں کو نشانہ بنائے گی۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے ڈائریکٹر عثمان علی بھٹی نے بتایا کہ پی او ایف نے جدید سینسرز سے لیس انسان دوست بارودی سرنگ بھی تیار کر لی ہے جو عام انسانوں یا گاڑیوں کی بجائے صرف دشمن کے ٹینکوں کو نشانہ بنائے گی۔

یہ ٹیکنالوجی دفاع پر اٹھنے والے اخراجات کو کم کرنے کے ساتھ وسیع علاقے کو کم سے کم وقت میں محفوظ بنانے کا بھی ذریعہ بنے گی۔ دفاعی تجزیہ کاروں نے اس پیش رفت اور اس نئی بارودی سرنگ کی تیاری کو خوب سراہا ۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بارودی سرنگ کی تیاری سے نہ صرف ملکی تحفظ کے اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ دشمن کی نیندیں اڑانے میں بھی مدد ملے گی۔

The post دشمنوں کی اب خیر نہیں ،چن چن کر نشانہ بنایا جائیگا،پاکستانی سائنسدانوں نے ایسا جدید ہتھیاربنا لیا جو کسی کے پاس بھی نہیں ،پوری دنیا میں چرچے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...