Pages

Tuesday, November 27, 2018

شریف برادران کیلئے ایک بڑاصدمہ ،ن لیگ سوگ میں ڈوب گئی سابق وزیراعلیٰ کے بیٹے اور اہم لیگی رہنما انتقال کر گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ جام صادق کے بیٹے جام معشوق علی امریکہ میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ جام صادق کے بیٹے جام معشوق امریکہ میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ امریکہ کےشہر ہیوسٹن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ذرائع کے مطابق جام معشوق کی میت پاکستان لائی جائیگی جہاں انہیں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائیگا۔ جام معشوق کی وفات پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ جام معشوق علی ن لیگ کے آخری دور حکومت میں نواز شریف کے مشیر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

The post شریف برادران کیلئے ایک بڑاصدمہ ،ن لیگ سوگ میں ڈوب گئی سابق وزیراعلیٰ کے بیٹے اور اہم لیگی رہنما انتقال کر گئے appeared first on JavedCh.Com.



loading...

No comments:

Post a Comment

Important For You

loading...